وزیراعظم نے وزراء کو شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے کا ٹاسک دے دیا

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ میاں محمود الرشید نے کہا وزیراعظم نے وزرا کو شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ شریف فیملی کے خلاف پہلے کیس پرانے تھے، اب نئے کیس دائر ہوں گے۔

 

بلدیاتی نظام میں اصلاحات کے لئے حکومت سرجوڑ کر بیٹھ گئی، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔بدھ کے روز لاہور میں پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نئی ترقیاتی اسکیموں کے اجراء اور رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف اقدامات کے احکامات دیئے۔

 

بلدیاتی نظام کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی، صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں گے۔ 182 شہروں میں میونسپل یا ٹاﺅن کمیٹیاں قائم ہوں گی۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ اس نظام میں22ہزار پنچایت بھی اس نظام کا حصہ ہوں گی۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہاکہ شریف فیملی کے خلاف پہلے کیس پرانے تھے، اب نئے کیس دائر ہوں گے۔ وزیراعظم نے وزراء کو شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے کا ٹاسک بھی دیا ہے۔ وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین میں امداد چیک بھی تقسیم کئے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں