وزیراعظم کی وصولیوں کی مد میں 81ارب روپے کے اضافے پر عمر ایوب کو شاباش

اسلام آباد(پبلک نیوز) وصولیوں کی مد میں 81 ارب روپے کے اضافے پر عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، بجلی چوری روک کر 58 ارب بچائے گئے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان کو شاباش دے دی، ٹوئٹر پیغام میں لکھتے ہیں ملک کا 80 فیصد لوڈشیڈنگ سے آزاد ہوچکا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم نے آٹھ ماہ میں 81 ارب روپے کی رقم وصول کی۔ بجلی چوری پر قابو پا کر 58 ارب روپے بچائے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا 80 فیصد حصہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، سحری اور افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے سال تک 120 ارب روپے مزید ریکور کیے جائیں گے، گردشی قرضہ پہلے ہی 38 ارب روپے سے کم ہو کر 26 ارب روپے ماہانہ ہو گیا۔ اگلے دسمبر تک گردشی قرضہ زیرو کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پرانے بقایا جات کی مد میں اضافی 100 ارب روپے ریکور کیے جائیں گے، آئندہ پانچ سال میں درآمدی تیل پر انحصار 41 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد پر لایا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ درآمدی تیل پر انحصار اگلے دس سال میں کم کرکے 20 فیصد تک لائیں گے، ہائیڈل، قابل تجدید ذرائع اور تھر کوئلے جیسے مقامی ایندھن کے استعمال سے درآمدی تیل پر انحصار کم کریں گے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے وزیراعظم کے ٹوئٹ کے جواب میں ردعمل دیا کہ کہ جتنا بھی جھوٹ بولا جائے حقائق کو مسخ نہیں جاسکتا، لوگ جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں پاور پلانٹ بنانے میں ناکام ہوئی، نواز شریف نے اپنے دور میں 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل کی۔

 

مریم نواز نے کہا عمران خان سے خود تو سوائے تباہی اور بربادی کے کچھ ہوا نہیں۔ کمال ڈھٹائی سے نواز شریف کے کام اور کامیابیاں بھی اپنے کھاتے ڈالنا چاہتا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں