اوور بلنگ کی رقم صارفین کو واپس، ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے گا: غلام سرور خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت اور جلد کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

 

وزیراعظم نے غلام سرور خان کو اوور بلنگ سے متعلق تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت اور جلد کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔  غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ زائد گیس بل وصولی کی ایک ایک پائی عوام کو واپس دی جائے گی۔ 30 جون تک صارفین کے کیسز کی تصدیق کی جائے  گی۔

 

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ کی زائد رقم صارفین کو واپس کی جائے گی۔ اووربلنگ کے ذمہ داران کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔ کڑی سزا کے عمل سے کوئی بھی بچ نہیں پائے گا۔ پیپلزپارٹی کی منفی سیاست ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ بلاول بھٹو اور زرداری مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ وہ بھی مودی کی طرح پاکستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ قرار دے رہے ہیں۔ جو کہ سراسر غلط ہے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں