وزیر اعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم عمران خان خصوصی طیارے پر نور خان ائربیس اسلام آباد سے چین روانہ ہوئے۔ عمران خان کے ہمراہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر ریلوے شیخ رشید ہے۔

 

وزیر اعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم عمران خان خصوصی طیارے پر نور خان ائربیس اسلام آباد سے چین روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر ریلوے شیخ رشید ہے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ چین روانہ ہوئے جبکہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو ہنگامی طور پر چین جانے والے کے وفد میں شامل کر لیا گیا۔

 

خسرو بختیار کمرشل فلائیٹ پر اسلام آباد سے چین گئے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود پہلے سے چین میں موجود ہیں۔ وزیر بحری امور علی زیدی نے سرمایہ کاروں کے وفود سے ملاقات کے پیش نظر دورہ چین منسوخ کردیا۔ وزیراعظم عمران خان آج رات 8 سے 9 بجے تک بیجنگ میں پہنچیں گے جہاں ان کا چائینہ ورلڈ ہوٹل میں  قیام ہوگا۔

 

وزیراعظم عمران خان کل صبح نیشنل کنوینشن سنٹر میں منعقد بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے چینی صدر شی چن پنگ کا مرکزی خطاب ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کی ورلڈ بینک کے سی ای او سے ملاقات کل دن سوا گیارہ بجے ہوگی۔ فورم کے دوسرے سیشن سے دوپہر ایک بجے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان بیلا روس اور انڈونیشیا سمیت چار ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔

 

پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں 26 اپریل کو ظہرانہ دے گی۔ کل شام پانچ بجے وزیر اعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے مینجنگ ڈائریکٹر کی چین ورلڈ ہوٹل میں ملاقات ہوگی۔ 26 اپریل کو ہی چینی صدر گریٹ عوامی ہال چین میں وزیراعظم عمران خان و دیگر سربراہان کو عشائیہ دیں گے۔ 27 اپریل کی صبح وزیراعظم عمران خان دوبارہ انٹرنشنل کانفرنس سنٹر جائیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے روز، تین سیشن ہوں گے جس میں وزیر اعظم عمران خان شریک ہوں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں