2019 کے گلوبل تھنکرز کی فہرست جاری، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا نام بھی شامل

پبلک نیوز: معروف بین الاقوامی جریدے فارن پالیسی نے 2019 کے گلوبل تھنکرز کی فہرست جاری کردی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی سوچ کے رہنماوں اور عوامی دانشوروں کی عالمی فہرست میں شامل ہیں۔

 

معروف بین الاقوامی جریدے فارن پالیسی نے بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دانشوری کا اعتراف کر لیا۔ 2019 کے گلوبل تھنکرز کی فہرست جاری کردی گئی۔

 

وزیرِ اعظم عمران خان سوچ کے رہنماوں اور عوامی دانشوروں کی عالمی فہرست کا حصہ ہیں۔ فارن پالیسی میگزین کے مطابق سابق کرکٹر عمران خان کو وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد انتہائی مشکلات کا مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ انہیں مالی اور قرضوں کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

 

گلوبل تھنکرز کی فہرست میں بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی، ایمازون کے سی ای او جیف بزونز، علی بابا کے سربراہ جیک ما بھی شامل ہیں جبکہ مکمل فہرست 22 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

 

خیال رہے فارن پالیسی میگزین کی یہ فہرست ہر سال جاری کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر سے ان بڑی بڑی شخصیات کو منتخب کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں جدوجہد کی اور ان کی سوچ عالمی کمیونٹی کو متاثر کرنے اور ان میں تبدیلی کا سبب بنی۔

 

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں