وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کی ہدایت

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب حکومت کی انتظامی اور مالی استعداد کار بڑھانے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو کل سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کی ہدایت کی۔

دورہ لاہور کے موقع پر وزیر اعظم کی مصروفیات کی طویل فہرست میں سب سے اہم معاملہ سانحہ ساہیوال کا رہا۔ وزیراعلیٰ نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو کل سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں ماہر معاشیات سلمان شاہ نے پنجاب کے 50 شہروں اور 36 اضلاع کی ترقی کے پلان پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے پنجاب کے انتظامی ڈھانچہ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم سے گورنر پنجاب کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ جس میں اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم سے حکومت سے ناراض تجزیہ کارحسن نثار کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات کے بعد معاملات حل ہونے کی امید ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹیجی اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ میڈیا پر حکومتی موقف موثر انداز سے پیش کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں