وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر روانہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ روانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، زلفی بخاری اور مشیر تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، زلفی بخاری اور مشیر تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ بورڈ آف انویسٹمنت کا چیئرمین بھی وزیر عظم کے ہمراہ ہے۔

 

وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آج اعشائیہ دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے قبل دوحا کی شاہراہوں پر پاکستانی پرچم لہرا دئیے گئے۔ وزیراعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دورے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفود کی باضابطہ ملاقاتیں کل ناشتے کے بعد ہوں گی۔

 

 

وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر کی ملاقات کل ہوگی، اقتصادی اور دفاعی تعاون پر معاہدے ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے قطری وزیر اعظم کی وفود کی سطح پر مزاکرات بھی کریں گے۔ وزیراعظم، قطری قیادت سے پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کے معاملہ پر بھی بات کریں گے۔

 

قطر پہلے ہی پاکستان سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کا اعلان کر چکا ہے۔ علاقائی صورتحال خاص طور پر افغان مزاکرات پر بھی بات ہوگی۔ پاکستان اور قطر دونوں ممالک افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان دو ہزار بائیس میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لئے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں