منی لانڈرنگ کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں۔ سندھ سے کل سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

وزیر اعظم آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان سے سالانہ دس ارب ڈالر کی منی لانڈنگ ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان کو بہتر شرائط پر قرضہ دے گا۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے چار ماہ بڑے مشکل گزارے ہیں۔ بجلی، گیس، پی آئی اے سمیت ہر جگہ خسارہ ہی خسارہ تھا۔ پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں تاہم بحرانی صورت حال نہیں۔ میں جتنا آج مطمئن ہوں پہلے نہیں تھا۔ سارے مسائل کی وجہ بد انتظامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف آمدن بڑھانے اور خرچے کم کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔ ماضی میں اسٹرکچرل اصلاحات پر کسی نے عمل نہیں کیا۔ پاکستان میں اب غیر یقینی صورت حال نہیں ہے۔ پاکستان 12 کروڑ نوجوانوں کی آبادی پر مشتمل ہے۔

دوران گفتگو انھوں نے واضح کیا کہ بھارت اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ غربت کے خاتمے کا سب سے بڑے پروگرام کا جلد اعلان کروں گا۔ بھارت میں اب پاکستان سے بہتر تعلقات کے لیے بحث شروع ہو گئی ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں