وزیراعظم کا آئندہ ماہ سے 'قرضہ حسنہ اسکیم' شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ سے 'قرضہ حسنہ اسکیم' شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پروگرام کے تحت غریب اور مستحق فیملی کو کاروبار کے لیے 80 ہزار روپے کا ماہانہ قرضہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس عمل درآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور اعظم خان سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئندہ ماہ سے قرضہ حسنہ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس اعلامیہ کے مطابق پروگرام کے تحت غریب اور مستحق فیملی کو کاروبار کے لیے 80 ہزار روپے کا ماہانہ قرضہ دیا جائے گا۔ قرضہ نوجوانوں اور خواتین میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ خنادانوں کی کفالت کی جا سکے۔ قرضہ پسماندہ اضلاع میں تقسیم ہو گا۔ وزیراعظم نے قرضہ حسنہ اسکیم کے لیے 5 ارب روپے مختص کر دیئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ5 ارب روپے کا فنڈ غربت مٹاو پروگرام میں اضافی طور پر مختص کیا گیا۔ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو نوکریاں، روزگار کی فراہمی سمیت دیگر کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے احساس اسٹیرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ کمیٹی کے چئیرمین وزیراعظم خود ہوں گے۔ احساس پروگرام پر وفاق اور صوبے جلد مؤثر حکمت عملی کا پلان دیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت غرمت مٹاو پروگرام احساس پروگرام کو وسعت دینے کی ذمہ دار ہو گی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کا عزم ہے۔ ہمارا مقصد پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست میں بدلنا ہے۔ ایسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو غریبوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرے۔

وزیراعظم عمران خان اثاثہ جات منتقلی اسکیم کا اعلان بھی کریں گے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں