وزیراعظم عمران خان چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان دورہ چین کامیابی سے مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ چین نے پاکستان کے اقتصادی ترقی کے منصوبوں کو سراہا۔ چین نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک کا اتفاق، افغانستان کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔

 

چین کا دو روزہ دورہ مکمل، وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستان اور چین کا پائیدار اسٹریٹجک اشتراک عمل کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا گیا، دونوں ممالک مستقبل میں اشتراک کی نئی منازل چھونے کو ایک ساتھ اڑان بھریں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران چینی صدر شی چنگ پنگ سے ملاقات۔ وزیراعظم نے چین کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا اور چینی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی ابترصورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

چینی صدر نے خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے پاکستان میں اقتصادی سماجی ترقی کے منصوبوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے چینی ہم منصب اور چیئرمین نیشنل پیپلز کانگرس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال بات چیت ہوئی۔

 

وزیراعظم عمران خان کے دورے چین کے دوران بین الاقوامی مسائل پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے باہمی تعلقات مزید مضبوط اور اور وسیع تر کرنے پر اتفاق کیا۔ دورے کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک اتفاق کرتے ہیں۔ افغانستان میں امن خطے کے لئے اہم تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔ چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں