وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ، وزیر اعلیٰ کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری رکوا دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گورنر پنجاب کو صوبائی کابینہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہوں میں اضافہ اور مراعات سے متعلق سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملہ پر وزیر اعظم کا ہدایت نامہ سامنے آ گیا۔ وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافہ کی سمری روکنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے گورنر پنجاب کو سمری پر دستخط سے روک دیا۔

دوسری جانب سے وزیر اعظم آفس نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کیا۔ وزیر اعظم آفس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مراعات میں اضافہ پر نظر ثانی کی ہدایت دے دی۔ وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی گئی کہ زندگی بھر کے بجائے زیادہ سے زیادہ مدت پوری ہونے کے تین ماہ تک مراعات رکھی جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مراعات میں اضافے کی سمری پر نظر ثانی کی یقین دہانی بھی کرا دی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں