پاکستانی قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلے، عمران خان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کل عوام 12 سے 12:30 تک باہر نکلیں۔ تمام پاکستانیوں سے آدھا گھنٹہ مانگ رہا ہوں۔ کشمیریوں کے قتل کے پیچھے مودی کی نسل کشی کا ایجنڈا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کہ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی کل 12 سے 12:30 تک باہر نکلیں۔ کشمیریوں کو پیغام جانا چاہیے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ تمام پاکستانیوں سے آدھا گھنٹہ مانگ رہا ہوں۔ کل آپ اپنا ہر کام آدھے گھنٹے کے لیے روک دیں اور باہر نکلیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فاشسٹ بھارت کے قبضے اور مظالم کے خلاف پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ کشمیریوں کے قتل کے پیچھے مودی کی نسل کشی کا ایجنڈا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں