"شیخ رشید! آپ نے ریلوے میں کرپشن کے کیسز نیب کو بھجوانے ہیں"

 

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی آسان ہو،یہی نئے پاکستان کا نظریہ ہے۔ ریلوے سسٹم کو اگلے لیول پر لے جائیں گے۔ ریلوے کےکرپشن کیسزنیب کو بھجوائے جائیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹرین عام آدمی کا سفر ہے۔ عام آدمی کی زندگی آسان ہو،یہی نئے پاکستان کا نظریہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا ریلوے سسٹم میں مزید جدت لائیں گے۔ اس سلسلے میں  سرمایہ کاروں کو شامل کریں گے۔ ریلوے کے سفر میں انقلاب آئے گا۔

 

 

وزیراعظم نے شیخ رشید کو مخاطب کرکے کہا آپ نے ریلوے میں کرپشن کے کیسز نیب کو بھجوانے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں لوگوں کو پکڑے جانے کا خوف نہیں تھا۔ اسی لیے کرپشن عروج پر تھی۔ اسی وجہ سے ملکی قرضہ بھی بڑھ گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے وزارت ریلوے کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ریلوے کو پورا اسپورٹ کرے گی۔ بجٹ اور سرمایہ کاری میں ریلوے کو مدنظر رکھا جائے گا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں