زراعت کے شعبہ میں وفاق صوبوں کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گا: وزیر اعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبہ کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ زراعت کے شعبہ میں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔

عمران خان کی زیر صدارت ایگریکلچر اور فوڈ پراسسنگ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی کے علاوہ صوبائی وزرا برائے محکمہ زراعت، وفاقی و صوبائی سیکریٹریز اور زراعت سے متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے ملک میں زراعت کے شعبہ کو مستحکم کرنے اور ملکی زراعت کے فروغ کے سلسلہ میں چین سمیت دوست ملکوں کی جانب سے ٹیکنالوجی و دیگر معاونت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنے کے لیے صوبوں سے سفارشات طلب کر لیں۔

صوبوں کو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات  پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ صوبائی حکومتیں زراعت کے فروغ اور خصوصاً زراعت کے شعبہ میں برآمدات بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کریں گی۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں