وادی تیراہ: وزیراعظم عمران خان کی سپورٹس گالا، جشن بہاراں میلہ میں خصوصی شرکت

مہمند ایجنسی (پبلک نیوز) پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے بعد قبائلی ضلع خیبر کی خوبصورت وادی تیراہ میں امن لوٹ آیا، اسپورٹس گالا اور جشن بہاراں میلے میں وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

 

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کی خوبصورت وادی تیراہ میں قیام امن کے بعد خوشیاں لوٹ آئیں، پاک فوج کے زیر اہتمام خیبر کی وادی تیراہ میں رنگا رنگ جشن بہاراں میلہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

رنگا رنگ میلے میں 8 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ قبائلی ضلع خیبر کی ٹیموں نے شرکت کی۔ میلے میں بڑی تعداد میں قبائلی شریک تھے، جنہوں نے رنگا رنگ میلے کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

جشن بہاراں میلے کی اختتامی تقریب میں فرنٹیئر کور کے دستے نے وزیراعظم عمران خان کو سلامی دی، گھوڑوں کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گورنر خیبرپخونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محممود خان بھی موجود تھے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں