وزیر اعظم کا ادویات کی قیمتوں اور نرسوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق قلیل، وسط اور طویل مدتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ ایسی پالیسی بنائی جائے کہ ادویات ساز ادارے پالیسی سے ہٹ کر قیمتیں نہ بڑھا سکیں۔ ادویات کی قیمتیں عام افراد کی پہنچ تک یقینی بنائی جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی صحت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں انھوں نے نئی ڈرگ پرائسنگ پالیسی جلد تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔ انھوں نے ہدایت کی ادویات کی قیمتیں عام افراد کی پہنچ تک یقینی بنائی جائیں۔ ادویات کی قیمتوں سے متعلق قلیل، وسط اور طویل مدتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ ایسی پالیسی بنائی جائے کہ ادویات ساز ادارے پالیسی سے ہٹ کر قیمتیں نہ بڑھا سکیں۔

وزیراعظم نے ہیلتھ انشورنس کارڈ کے معاملہ میں مالی اور قانونی پیچیدگی ہٹانے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پورے پاکستان میں پھیلانے کے لیے پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔ پاکستان میں نرسنگ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت نرسنگ سروس سٹرکچر بنایا جائے۔ نرسز کی آسامیاں بڑھانے کے ساتھ سکالرشپ پروگرام متعارف کرائے جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ 10 سالوں میں 10 لاکھ نرسز کا ہدف پورا کرنے کے لیے نئے کالجز کھولے جائیں۔ پاکستان سے نرسز کو بیرون ملک اور باہر سے نرسز کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں