وزیراعظم کا نوازشریف کی جلد صحت یابی کی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹیلی فون کیا، نوازشریف کے لیے ہر ممکن طبی سہولیات یقینی بنانے اور ان کے ذاتی معالج سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ کہا نوازشریف کے اہل خانہ کی منشاء کے مطابق انہیں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی صحت سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کر لیں، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعلیٰ نے نوازشریف کے لیے اسپتال میں مہیا کی گئی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو نوازشریف کے لیے ہر ممکن طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو نوازشریف کے ذاتی معالج سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

 

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوازشریف کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں