وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد(ٹکا خان ثانی) آلودگی کا خاتمہ اور توانائی کے منصوبے، وزیراعظم زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب۔ اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا۔ سموگ جیسے مسائل سمیت پانج نکات پر ایم فیصلے کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں آلودگی کا خاتمہ اور توانائی کے منصوبے زیر غور آئے گے۔ اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا۔ سموگ سمیت آلودگی پر قابو پانے، پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل کم کرنے سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ملکی قیادت کو نئی گرین اکانومی کا نقشہ پیش کریں گے۔ اجلاس میں سموگ جیسے مسائل سمیت پانج نکات پر ایم فیصلے کریں گے، صوبے عمل درآمد کرائے گے۔

 

اجلاس میں مشیر ماحولیات ملک میں بجلی سے چلنے والی کاریں متعارف کرانے کے منصوبے پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیر پلاننگ، وزیر توانائی، مشیر موسمیاتی تبدیلی، مشیر خزانہ سمیت اعلیٰ حکام شریک یوں گے۔

 

وزیراعظم کی ہدایت پر الیکٹرک کار پالیسی فریم ورک 2 ہفتوں میں تیار کیا جائے گا۔ بجلی سے چلنے والی کاروں کے یونٹ کے تنصیب اور ایکسپورٹ جیسے آپشن پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ الیکٹرک کاروں کی پاکستان میں درآمدی ڈیوٹی صفر ہے۔ اجلاس میں توثیو بھی کی جائے گی۔ سال 2022 تک متعدد کار ساز کمپنیاں الیکٹرک کاروں کی تیاری بڑھادیں گے، پاکستان بھی اس عمل مین شامل ہونے کو تیار ہے۔ بھارت اور برطانیہ سمیت کئی ممالک تین سال میں 30 فیصد تک بجلی پر چلنے والی کاروں کا استعمال شروع کر دیں گے۔

عطاء سبحانی  2 روز پہلے

متعلقہ خبریں