وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے وزراء کو ویلکم کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ معمول کے 16نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی،ملک کے موجودہ تعلیمی نظام میں تبدیلی پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے وزراء کو ویلکم کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں بعض وزراء کے قلم دان تبدیل کرنے پر بات کا بھی امکان، نئے مشیر خزانہ کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال بارے اپنی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔ وفاقی کابینہ معمول کے 16 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی۔ چیف شماریات کا اضافی چارج دینے کی منطوری دی جائے گی۔

کابینہ کو ملک کے موجودہ تعلیمی نظام میں تبدیلی پر بریفنگ دی جائے گی، ریلوے مال بردار گاڑیوں کی حکومتی اداروں کے استعمال سے متعلق عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر ممبر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ سعودی فنڈ برائے ترقی کے منصوبوں کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور کیا جائے گا۔ رحم کی اپیلوں میں تاخیر اور کمزوریوں کو دور کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ بینکنگ کورٹ ون پشاور کے جج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈراوٹ ریسپانس پلان 2019ء منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا، او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبران کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیشنل انڈوومنٹ اسکالرشپ وزارت منصوبہ بندی کے حوالے کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ قیمتوں میں اضافے پر وزیر دفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔ نیشنل انڈوومنٹ اسکالرشپ وزارت منصوبہ بندی کے حوالے کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ قیمتوں میں اضافے پر وزیر دفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں