وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، وفاقی کابینہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کی تیاریوں، ممکنہ معاہدوں کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کی تیاریوں، ممکنہ معاہدوں کا جائزہ لے گی۔

 

وفاقی کابینہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے معاملے کا بھی جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ کئی اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کی منظوری دے گی۔ کابینہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کے تقرر کی منظوری دے گی۔ کابینہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔ کابینہ ای او بی آئی کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

کابینہ انسانی حقوق ڈویژن کو ایک کرور 30 لاکھ روپے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے گی۔ انسداد منشیات پالیسی 2018ء کابینہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائے گی۔ انفراسٹرکچر، مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز 2004ء کی چُھوٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ کابینہ اجلاس مین پمز آرڈیننس 2019ء کے مسودے کی اصولی منظوری دے گی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

 

کابینہ اجلاس میں آزاد کشمیر کو پانی کی ادائیگی کے لئے کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ میری ٹائم فشریز ڈپارٹمنٹ کی وزارت بحری امور سے قومی غذائی تحفظ منتقلی کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں  قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 2017، 2018ء کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں