وزیراعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کیا ہونے چاہیے، ترقیاتی بجٹ کتنا ہو گا، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں انتیس مئی کو طے ہو جائے گا، بارہویں پانچ سالہ منصوبے کی منظوری بھی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دی جائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس انتیس مئی کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے معاشی اہداف پیش کئے جائیں گے، وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال کے لئے معاشی شرح نمو کا ہدف چار فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی ہے جب کہ افراط زر کا ہدف آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگلے مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

 

حکومت نے آئندہ مالی سال میں وفاق اور صوبوں کے لئے ترقیاتی بجٹ کا حجم اٹھارہ سو سینتس ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اے پی سی سی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں قبائلی علاقوں کی تعمیر نو کیلئے خصوصی فورم کی مدت میں توسیع پرغورہوگا۔ اجلاس میں اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے قیام اور نیشنل سوشل پروٹیکشن پالیسی فریم ورک کی منظوری بھی دی جائے گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں