وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کر لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی ،معاشی و قام  سلامتی سے متعلق امور کا جائزی لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اگاہ کیا جائے گا۔ اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریف کریں گے۔ کابینہ لاہورسے نئی دہلی بس سروس معاہدے میں توسیع کا جائزہ لے گی۔

کابینہ سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی سمری پر بھی غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔ کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری بھی کابینہ میں پیش ہو گی۔ کابینہ پاکستان سکھ گوردوارہ بربندھک کمیٹی کی تشکیلِ نو کا بھی جائزہ لے گی۔

اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں