حکومتی ترجمانوں اور سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) حکومتی ترجمانوں اور سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی بیانیے اور حالیہ گرفتاریوں پر تبادلہ خیال اور سینئر رہنماوں کی مشاورتی نشست بھی ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی ترجمانوں اور سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب کر لیا گیا۔ دوپہر 2 بجے ہونے والے اجلاس میں پارٹی بنانیے اور حالیہ گرفتاریوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے قبل سینئر رہنماؤں کی مشاورتی نشست بھی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں