وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، وفاقی کابینہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔ انسداد منشیات پالیسی 2018ء کابینہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، کابینہ کو ولی عہد کےدورے کے دوران معاہدوں کی تفصیلات اور سرمایہ کاری کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور نئے ارکان کی تقرری کے معاملے کا بھی جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔

 

وفاقی کابینہ کئی اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کی منظوری دے گی۔ کابینہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کے تقرر کی منظوری دے گی۔ کابینہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔ کابینہ ای او بی آئی کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ کابینہ انسانی حقوق ڈویژن کو ایک کرور 30 لاکھ روپے تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دے گی۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انسداد منشیات پالیسی 2018ء دوبارہ پیش کی جائے گی۔ انفراسٹرکچر، مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز 2004ء کی چُھوٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کابینہ اجلاس مین پمز آرڈیننس 2019ء کے مسودے کی اصولی منظوری دے گی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

 

کابینہ اجلاس میں آزاد کشمیر کو پانی کی ادائگی  کے لئے کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ میری ٹائم فشریز ڈپارٹمنٹ کی وزارت بحری امور سے قومی غذائی تحفظ منتقلی کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 2017 ،2018 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں