سابق ادوار میں خرچ ہوئےایک ایک پیسے کا حساب لیا جائےگا: وزیراعظم

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، خواجہ آصف کے بطور وزیر دفاع دبئی میں ملازمت اور اقامہ کے معاملہ کا نوٹس، سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے دور میں ہونے والے اخراجات پر تفصیلی بریفنگ۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی  کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں خواجہ آصف کے بطور وزیر دفاع دبئی میں ملازمت اور اقامہ کے معاملہ کا نوٹس لیا گیا۔ اس بات کو بھی زیربحث لایا گیا کہ خواجہ آصف پاکستان کے وزیر دفاع ہوکرغیر ملکی کمپنی میں 10 لاکھ کی ملازمت کیوں کرتے رہے؟ اور خواجہ آصف کے غیر ملکی اقامہ رکھنے کی فوری تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔

 

اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے دور میں ہونے والے اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس میں وزیراعظم عمران خان کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا  کہ نوازشریف کے دور میں غیر ملکی دوروں پر 1421.5 ملین جب کہ آصف زرداری کے دور میں 183.5 ملین روپے خرچ ہوئے۔

 

 

عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب ھوگا ۔ کیونکہ پچھلے ادوار کے حکمران ملکی خزانوں پر غیر ملکی دورے کرتے رہے۔ جس سے ملک اور قوم کو کوئی فائدہ بھی نہیں ہوا۔

 

 وزیراعظم کی جانب سے  کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کا بھی نوٹس لیا گیا۔ اور ان انٹرویوز کو نشر کرنے کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں