وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی و عسکری قیادت کی اہم بیٹھک

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف ہے، امریکی صدر بھی اس بات سے متفق ہیں کہ خطے میں قیام امن ہو۔ پاک امریکا بہترین تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں کی قیادت کی خواہش ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری بھی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی و عسکری قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی۔ دورہ امریکا میں ہونے والوں فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں دورہ امریکا کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز ذوالفقار بخاری، ایمبسڈر ایٹ لارج اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لیے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف ہے، امریکی صدر بھی اس بات سے متفق ہیں کہ خطے میں قیام امن ہو۔ اجلاس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لیے امریکی صدر کی تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ فیصلہ ہوا کہ دورہ امریکا میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے رابطے جاری رکھے جائیں گے۔

 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک امریکا بہترین تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں کی قیادت کی خواہش ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری بھی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے امریکی حکام کے ساتھ رابطے جاری رہیں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں