وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے 13رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید موثر بنانے کا فیصلہ، 13 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید موثر بنانے سے متعلق 13 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی۔ وزیراعظم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی، وفاقی وزیر تعلیم، وزیر اقتصادی امور اور آئی ٹی بورڈ کے سربراہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

خصوصی کمیٹی کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں میں معاونت کرے گی۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو اسٹریٹیجی پلاننگ اور پروگرام کی مانیٹرنگ کا اختیار دیا ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کمیٹی نوجوانوں کے لئے نئے حکومتی منصوبوں کی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں