وزیر اعظم کا اقوام متحدہ سے رابطہ، کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) وزیر اعظم پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ، وادی مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی افواج کے مظالم سے متعلق اظہار تشویش۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ جس دوران وزیر اعظم پاکستان نے وادی مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی۔ حالیہ دنوں میں بھارتی افواج نے 15 بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور 300 کو زخمی کیا۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہی نہیں بلکہ عالمی طور تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری لوگ بھارتی تسلط کے خلاف کھڑے ہیں، اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی مین بھارتی افواج کے مظالم اور بربدیت بند کرائے۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کی صورتحال ناقابل قبول ہے۔

انھوں نے آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کو تجویز دی کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر نمائندہ بھی مقرر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی بھارتی مظالم کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے نمائندے بھیجے جائیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں