وزیراعظم کا بے نامی جائیدادوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بے نامی جائیدادوں کے خلاف بڑے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ضلعی حکام کو خفیہ جائیدادوں کا کھوج لگانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر بے نامی جائیدادوں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ خفیہ جائیدادیں رکھنے والے بچ نہ پائیں، منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے تحویل میں لے لیے جائیں۔ ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

 

ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام 30 ستمبر تک بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کر کے رپورٹ ایف بی آر کو بھجوائیںگے۔ بے نامی جائیدادوں کا کھوج لگانے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

فیصلے کے مطابق بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے لیے صوبائی حکومت اہم کردار ادا کرے گی۔ حکومت نے بے نامی جائیدادوں کو ٹیکس نیٹ پر لانے کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ قانون سازی بھی کی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں