کاروبار میں رکاوٹ ڈالنے والے بیوروکریسی کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنیکا فیصلہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کاروبار میں حائل فرسودہ اور غیر ضروری قوانین اور قواعد و ضوابط ختم کرنے اور کاروبار میں رکاوٹ ڈالنے والے بیوروکریسی کے صوابدیدی اختیارات بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

 

وزیراعظم کی جانب سے کاروبار میں حائل فرسودہ اور غیر ضروری قوانین اور قواعد و ضوابط ختم کرنے اور کاروبار میں رکاوٹ ڈالنے والے بیوروکریسی کے صوابدیدی اختیارات بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کاروباری سرگرمیوں میں اعانت کے لیے آئی ٹی کو فروغ دینے اور ملک بھر میں کاروباری مواقع بڑھانے کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل سہل کرنے کے قوانین لائیں جائیں گے اور کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے متعلقہ صوبوں اور اداروں کا ہر ہفتے اجلاس بلایا جائے گا۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو آئی ٹی سے متعلق تجاویز تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

 

وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب میں صنعتی زون بنانے کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے تمام اقدامات اور سرگرمیوں کی خود سرپرستی کروں گا۔ کاروبار کے فروغ میں پاکستان کی رینکنگ کو بہتر بنائیں گے۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں