گونر ہاؤس مری کو نوجوان ہنرمندوں کی تربیت کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (ادریس شیخ) وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ سچ کر دکھایا، گونر ہاؤس مری درس گاہ بنے گا، گونر ہاؤس مری کو نوجوان ہنرمندوں کی تربیت کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ، عثمان بزدار سے منظوری طلب کر لی گئی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گونر ہائوس مری میں نوجوان ہنرمندوں کو خود کفیل کیا جائے گا، منصوبہ تیار کر لیا گیا، گونر ہائوس مری میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حوالے کیا جائے گا۔ گونر ہائوس مری میں پی آئی ٹی بی کے پلان 9 کے تحت تربیت فراہم کی جائے گی، اس سے متعلق سمری چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے، سمری میں وزیراعلی پنجاب سے گونر ہاؤس مری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کو منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو نے بھی گونر ہاؤس مری پی اینڈ ڈی پنجاب کو منتقل کرنے کی سفارش کر دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد گونر ہاؤس مری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کو منتقل کر دیا جائے گا، گونر ہاؤس مری کے انتظامی طور پر معاملات پی آئی ٹی بی دیکھے گا، وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد گونر ہاؤس مری میں نوجوان ہنرمندوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں