وزیر اعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے ٹرین حادثے پر دکھ، افسوس کا اظہار کیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےتبلیغی جماعت کے مسافروں کا سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔ حادثےکی ذمہ دار ریلوے نہیں سلنڈر لے کر جانے والے مسافرہیں۔ صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے واقعے پرگہرےدکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹرین حادثہ، وزیرریلوے کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے ٹرین میں آگ تبلیغی جماعت والوں کا سلنڈر پھٹنے سے لگی۔ شیخ رشید نے حادثے کی ذمہ داری ریلوے انتظامیہ کی بجائے تبلیغی جماعت والوں پر ڈال دی، کہا حادثے کی تحقیقات کرائیں گے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نےزخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں