وزیراعظم نے مزید 10 پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کی منظوری دے دی 

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مزید دس پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کی منظوری دے دی۔ پارلیمانی سیکرٹریز کی تعداد 25 سے بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مزید دس پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرری کی منظوری دے دی۔ نئے پارلیمانی سیکرٹریز میں زیادہ تر سابق فاٹا اور خیبر پختونخواہ سے ہیں۔ مجموعی طور پر 25 پارلیمانی سیکرٹری کام کر رہے تھے جن کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔ رکن قومی اسمبلی شاہ محمد پارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل تعینات ہو گئے۔

 

پرنس نواز الائی سائنس و ٹیکنالوجی، بشیر خان نجکاری، صبغت اللہ پوسٹل سروسز کو پارلیمانی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے پارلیمانی سیکرٹریز میں خیال زمان پیٹرولیم، یعقوب شیخ اقتصا دی امور، شوکت بھٹی پاور کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیے گئے۔

انور تاج صنعت و پیداوار، ناصر خان موسیٰ زئی اسٹیبلشمنٹ اور سلیم رحمٰن پارلیمانی سیکرٹری بن گئے۔ وزیراعظم نے منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں