برطانوی شاہی جوڑے کی وزیراعظم عمران خان ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی شاہی جوڑے نے آج وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

برطانوی شہزاد ولیئم اور شہزادی کیٹ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے خود شاہی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم نے شاہی جوڑے سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہمراہ تھے۔ برطانوی شہزادے اور شہزادی کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا.

 

ظہرانے میں معاون خصوصی زلفی بخاری، فردوس عاشق اعوان، ثانیہ نشتر، وفاقی وزیر شیریں مزاری اور شفقت محمود بھی موجود تھے۔

 

اس سے قبل شاہی جوڑا ایوان صدر پہنچا جہاں ان کی ملاقات صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے صحت، موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کے لیے شاہی جوڑے کی کاوشوں کو سراہا۔ شہزادہ ولیم نے پر تپاک مہمان نوازی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں