او آئی سی کانفرنس:وزیراعظم عمران خان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات

مکہ المکرمہ (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات، ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب آمد کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماء سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی متفق۔

 

وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات اوآئی سی کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں سعودی ولی عہد کے رواں سال کے آغاز میں دورہ پاکستان کے دوران فیصلوں پر فوری عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماء سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی متفق۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تیل کی ادائیگیاں موخر کرنے کے سعودی حکومت کے فیصلے کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے تیل کی ادائیگیاں موخر کرنے کے سعودی حکومت کے فیصلے کو موجودہ مشکل کھڑی کو بڑی امداد قرا دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ادائیگیاں موخر کرنا مشکل معاشی حالات میں سعودی حکومت کی بھائی چارہ کی عمدہ مثال ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب آمد کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شاندار روایتی میزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے پاک سعودیہ سیاسی، اقتصادی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے پر عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم پاکستان اور سعوی ولی عہد مشترکہ مفاد کے معاملات پر باقاعدہ روابط قائم رکھنے پر بھی متفق۔ ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں