پاکستانیوں کو کبھی شرمندہ نہیں ہونے دوں گا، وزیراعظم عمران خان

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کا کیپیٹل ون ایرینا واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو آج ہو رہا ہے یہ نیا پاکستان ہے۔ قوم ہرسال ملک کو ترقی کرتا دیکھے گی۔ معیشت پر مشکل وقت ہے۔ سب ٹیکس دیں گے تو ملک قرضوں کی دلدل سے نکل آئے گا۔ ملک کرپشن کی وجہ سے پیچھے رہ گیا ہے۔ اب ادارے آزاد ہیں۔ پاکستانیوں کو کبھی شرمندہ نہیں ہونے دوں گا۔ میرٹ کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھتا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے فضل الرحمان، بلاول، ن لیگ سب اکٹھے ہو گئے ہیں۔ ان سب کا مقصد صرف این آر او ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کیپیٹل ون ایرینا واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے باہر سے بھی سفارش کرائی گئی ہیں۔ جو مرضی کر لیں پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا دنیا ادھر کی اُدھر ہو جائے انہیں کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔ جمہوریت میں دو چیزیں ہوتی ہیں جو بادشاہت میں نہیں ہیں۔ جمہوریت میں میرٹ ہے جب کہ بادشاہت میں میرٹ نہیں ہوتی اور دنیا میں جن ممالک نے بھی ترقی کی میرٹ کی بنیاد پر کی، جس ملک میں میرٹ کم تھا وہ پیچھے رہ گیا۔ جمہوریت میں ملک کا سربراہ جواہدہ ہوتا ہے لیکن ہمارے ملک میں جب عدالت فیصلہ کرتی ہے تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، جو آج پاکستان میں ہو رہا ہے یہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔ ماضی میں کبھی ان لوگوں سے نہیں پوچھا گیا۔

ہمارے ملک میں قائداعظم کے بعد کوئی اچھا لیڈر نہیں ملا سوائے ذوالفقار علی بھٹو کے لیکن پھر ہمارے ملک میں بھی ایک قسم کی بادشاہت آگئی۔ نواز شریف کو ایک ملٹری ڈکٹیٹر نے اٹھا کر وزیراعظم اور شہباز شریف کو وزیراعلیٰ بنا دیا۔ نوازشریف کہتے ہیں جیل کا کھانا اچھا نہیں گھر کا کھانا لاؤ۔ جیل میں ٹی وی لگا دو، اے سی لگا دو۔ زرداری سارا ٹائم اسپتال میں گزار دیتے ہیں۔ انہیں ایسی جیل میں رکھیں گے جہاں ٹی وی، اے سی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا مجھے پتا ہے مریم بی بی بہت شور مچائیں گی۔ اگر ان کو جیل سے باہر نکالنا ہے تو پیسا واپس کر دیں۔

 

عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ہماری جیواسٹرٹیجک لوکیشن پوری دنیا میں منفرد ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ سرمایہ کار بلا خوف پاکستان میں سرمایہ لگائیں۔ تمام سہولیات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا چین ہر قیمت پرپاکستان کا ساتھ دینا چاہتا ہے اور زرعی شعبے میں وسیع تر تعاون کر رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جب سرمایہ کار بھاگ جائیں تو کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں