وزیراعظم عمران خان نے 'صحت انصاف کارڈ' کا اجراء کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت پاکستان کا ایک اور احسن اقدام، وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کر دیا ہے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا مقصدغریب طبقہ کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ گھر میں بیماری ہو تو سارا بجٹ ڈسٹرب ہو جاتا ہے لیکن اس ہیلتھ کارڈ سے غربت کم ہو گی۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ غربت ختم کرنے کا جامع پروگرام لائیں گے۔ بیت المال اور دیگر ایسے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔ غریبوں کو گھروں کے قرضہ کے لیے بھی اسکیم لائی جائے گی۔

خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ کے خاندانوں کو بھی ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ موجودہ وسائل استعمال کر کے بہتری کا پلان لانے پر غور کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش تک ہم سے آگے نکل چکے ہیں۔ روپے کی قدر 35 فیصد گرنے کے سبب مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ حکومت غریب طبقہ کی مشکلات دور کرے گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں