وزیراعظم عمران خان نے نئی ویزہ پالیسی کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ویزہ پالیسی کا اجراء کر دیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نئی ویزہ پالیسی کا اجراء کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی کے اجراء کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی کابینہ کے ممبران اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

عمران خان نے اپنے ہاتھ سے بٹن دبا کر پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی کا افتتاح کرتے ہوئے اجراء کر دیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ویزہ پالیسی کا اجرا ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ وزارت داخلہ اور خارجہ کو احسن قدم پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستانی ویزہ کی حصول کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹیں تھیں۔

احمد علی کیف  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں