این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہو گا: وزیر اعظم

بلوکی (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کرنے والا کوئی نہیں بچے گا۔ 2 این آر اوز نے پاکستان کو تاریخی نقصان پہنچایا۔ اب این آر او دینا ملک سے غداری ہو گا۔ شہباز شریف کو پی اے سی کی سرابراہی صرف اسی لیے دی کہ پارلیمنٹ چل جائے۔

ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کے منصوبے کے  تحت وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر "پلانٹ فار پاکستان مہم" کا افتتاح کر دیا اور لیز پر دی گئی جنگلات کی زمینیں فوری واپس لینےکی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان کو متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ہیڈ بلوکی کے مقام پر نیا جنگل آباد کیا جائے گا۔

 

 

ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم وزیراعظم پاکستان ایک روزہ دورے پر ہیڈبلوکی پہنچے اور پودا لگا کر "پلانٹ فار پاکستان مہم" کا آغاز کر دیا،وزیراعظم عمران خان کو متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ہیڈ بلوکی کے مقام پرنیا جنگل آباد کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا میانوالی کا جنگل ختم ہوگیا ہے، چھانگامانگاجنگل کےکیاحالات ہیں؟ہمارےہاں ویسےہی جنگلات کی کمی ہے، جنگلات کی زمینیں لیزپرکیسےدی جاسکتی ہیں، پنجاب میں لیزپردی گئی جنگلات کی زمین فوری واپس لی جائیں۔

 

 

ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا ہے شجرکاری مہم کے آغاز پر اسکول کے اڑھائی ہزار بچے 10 ہزار پودے لگائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے ، جنگل کے لیے پندرہ سو ایکڑ اراضی تیار کی جائے گی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پلانٹ فار پاکستان پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔ آلودگی کےخلاف جنگ آئندہ نسلوں کیلئےہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے  کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کرنے والا کوئی نہیں بچے گا۔ 2 این آر اوز نے پاکستان کو تاریخی نقصان پہنچایا۔ اب این آر او دینا ملک سے غداری ہو گا۔ شہباز شریف کو پی اے سی کی سرابراہی صرف اسی لیے دی کہ پارلیمنٹ چل جائے۔

انھوں نے کہا کہ جتنی رعایت دینی تھی دے دی۔ اب کسی کرپٹ کو رعایت نہیں ملے گی۔ پچھلے حکمرانوں نے قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب کر دیا۔ یہ کس منہ سے کہتے ہیں کہ پی آئی آئی نے 5 ماہ میں ٹھیک نہیں کیا۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں