وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کی بعد نیویارک روانہ

 

پبلک نیوز: وزیراعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سمیت مختلف ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی جن میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا تذکرہ سر فہرست ہو گا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے امریکا روانہ ہو گئے۔ عمران خان پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ سے سعودی ایئرلائن کی چارٹرڈ پرواز سے امریکا روانہ ہوئے۔ سعودی اعلیٰ حکام، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

 

وزیراعظم پاکستان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مودی سرکار کے جرائم کو بے نقاب کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی۔ مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران مختلف ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔ ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔ احولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی سے متعلق سیمینار اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے سے متعلق مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔ عمرہ بھی ادا کیا۔ وزیراعظم کے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔ وزیراعظم سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر مدینہ پہنچے اور روضہ رسول پر حاضری بھی دی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں