وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورہ پر امریکا روانہ

پبلک نیوز: وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر چار روزہ دورے پر امریکہ چلے گئے ہیں۔ عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ امریکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان عام مسافروں کی طرح قطر ائر لائن پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے امریکا روانہ ہوئے۔

 

تفصیلات کے مطابق کمرشل فلائٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا سیکیورٹی اور پروٹوکول عملہ بھی ان کے ہمراہ ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 21 گھنٹے کی پرواز کے بعد بذریعہ دوحا واشنگٹن پہنچیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا 21 جولائی سے وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان 21 جولائی کو آئی ایم ایف اور ورلڈبینک حکام سے ملیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور بزنس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم ترین ملاقات 22 جولائی کو وائٹ ہاوس میں ہو گی۔ عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل سے بھی ملاقات کریں گے۔ عمران خان اسپیکر ایوان نمائند گان نینسی پلوسی سے بھی ملیں گے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں