وزیراعظم کی عاطف خان اور شہرام سے ملاقات

پبلک نیوز: وزیرِ اعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے وزراء عاطف خان اور شہرام خان ترکئی نے ملاقات کی۔

 

گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کابینہ کے سینئر وزیر عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو برطرف کیا گیا تھا۔ عاطف خان کے پاس کھیل، ثقافت اور سیاحت، شہرام ترکئی کے پاس صحت کا قلمدان تھا جبکہ شکیل احمد وزیر ریونیو اور اسٹیٹ تھے۔

 

کابینہ سے برطرفی کے بعد آج عاطف خان اور شہرام ترکئی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں نے اپنے اوپر لگے الزامات سے آگاہ کیا۔

 

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور خیبر پختونخوا کے سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ برطرف کیے گئے ارکان کا مؤقف تھا کہ وزیراعظم جو ذمہ داری دیں گے، وہ قبول ہوگی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران صوبائی اسمبلی نے خیبرپختوخوا کے سیاسی معاملات اور وزیر اعلی محمود خان سے اختلافات پر بات چیت کی اور وزیراعظم کو اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں