وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اہم ترین ملاقات

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت، وزیراعظم کی صادق سنجرانی کو بھرپورحمایت کی یقین دہانی، کہا مفادپرست لوگ جمہوریت تباہ کرنے پر تلے ہیں، سینیٹرز کو مختلف جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت۔

 

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز کی جانب سے عمران خان کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اور وزیراعظم کی جانب سے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو مختلف جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کر دی گئی۔

 

عمران خان چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک کی ناکامی کے لئے پراعتماد ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آپ ہاؤس شاندار انداز میں چلا رہے ہیں۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم مل کر ناکام بنائیں گے۔

 

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک سے متعلق وزیراعظم سے مشاورت کی گئی۔ اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے بھی وزیراعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوششیں کون سے جہمہوری اقدارہیں۔ مفاد پرست لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن جماعتیں چییرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا چکی ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کو نیا چیئرمین سینیٹ منتخب کر دیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں