وزیراعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں 55 سے زائد مختلف چینی کمپنوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی شریک تھے۔ چینی کمپنیوں کے سربراہان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی دلائی۔

 

 

وزیراعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں 55 سے زائد چینی کمپنیوں کے سربراہ شامل تھے۔ یہ ملاقات وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے کی کڑی تھی۔

 

مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کے سربراہوں نے آئندہ تین سے پانچ سال میں پاکستان میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سمال اور میڈیم شعبے سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں نے انڈسٹری پاکستان منتقل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ جس کے نتیجے میں پہلے سال پچاس ہزار سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپ کے دور میں سرمایہ کاری کے فروغ اور غیرملکی کمپنیوں کو کاروبار میں سہولیات پہنچانے کے لیے واضع پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ مضبوط، خوشحال اور نیا پاکستان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین کی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

 

عمران خان نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چین کی قیادت کے وژن اور عوام کو غربت سے نکالنے کی حکمت عملی سے متاثر ہیں۔ چین کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ گیم چینجر ثابت ہو گا۔ سی پیک منصوبوں کی بلا رکاوٹ پیش رفت یقینی بنائی جائے گی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں