وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لوگارڈ کی ملاقات

دبئی (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ نے ملاقات کی۔ دبئی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے لیے بیل آوٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ سے ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

 

ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔ عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے اچھی اور تعمیری ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں حالیہ معاشی ترقی اور مستقبل کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے۔

 

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے مطابق فیصلہ کن پالیسیوں اور معاشی اصلاحات کے مضبوط پیکج سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئے گا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں