وزیر اعظم کی جاوید آفریدی سے ملاقات، سپورٹس کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور جاوید آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جاوید آفریدی نے وزیر اعظم کو پشاور زلمئے کی جانب سے فٹبال لیگ کے انعقاد کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے سپورٹس کے فروغ میں پشاور زلمے اور جاوید آفریدی کی کوششوں کو سراہا گیا۔

 

وزیر اعظم عمران خان اور جاوید آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جاوید آفریدی نے وزیر اعظم کو پشاور زلمئے کی جانب سے فٹبال لیگ کے انعقاد کے حوالے سے بریف کیا۔ ملاقات میں ملک میں سپورٹس کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

 

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو سپورٹس کی سہولیات میسر آئیں۔ ملک میں سپورٹس کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ٹاسک فورس کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں سپورٹس کے شعبے میں ضروری اصلاحات لانے میں مدد ملے گی۔

 

وزیر اعظم کی جانب سے سپورٹس کے فروغ میں پشاور زلمے اور جاوید آفریدی کی کوششوں کو سراہا گیا۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں