اسحاق ڈار اپنے اور نواز شریف کے بچوں کو پال رہا ہے: وزیرا عظم عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرا عظم عمران خان کی اخبارات کے ایڈیٹرز اور کالم نگاروں سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی، عسکری اور خارجہ امور پر بات چیت ہوئی۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم عمران خان کی اخبارات کے ایڈیٹرز اور کالم نگاروں سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی، عسکری اور خارجہ امور پر بات چیت ہوئی۔ سمندر میں ڈرلنگ کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 ہفتوں میں خوشخبری آنے والی ہے۔ ڈرلنگ کامیاب ہوئی تو ملک کے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

 

نواز شریف کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف احتساب پر شور مچا رہا تھا، اب زرداری نے بھی شور مچانا شروع کر دیا۔  نواز شریف کے بچے لندن میں اربوں روپے کے فلیٹس میں رہتے ہیں۔ اسحاق ڈار اپنے اور نواز شریف کے بچوں کو پال رہا ہے۔ ان کے بچے بھی ارب پتی بن گئے ہیں۔

 

بھارت کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت انتخابات کا معارکہ سر کرنے کے لیے محاظ آرائی کر سکتا ہے۔ مودی اپنے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے، ہم تیار ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں