وزیراعظم سے پی سی بی حکام اور قومی ٹیم کی ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہونے والی قومی ٹیم نے وزیر اعظم عمران خان سے آج ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ چیمپیئن جیت کا بھرپور جذبہ لے کر اور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ ٹیم اسپرٹ کامیابی کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

 

وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی انتظامیہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لیے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ پوری دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ آپ قوم کے سفیر ہیں اور پوری قوم کی نظریں اور توقعات آپ سے وابستہ ہیں۔ اپنی صلاحیتوں، سپورٹس مین سپرٹ اور اپنے طرزِ عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں۔

 

ایک گھنٹے سے زائد کی نشست میں وزیرِ اعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کیے اور ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے مفید مشورے دیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپیئن جیت کا بھرپور جذبہ لے کر اور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ ٹیم اسپرٹ کامیابی کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں