بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، عمران خان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارت کی خواہش ہے کہ کسی طریقے سے پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیلے۔ بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ نریندر مودی بھارت کے ہٹلر بننا چاہتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت اور سیکیورٹی کونسل سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دفتر میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارت کی خواہش ہے کہ کسی طریقے سے پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیلے۔ بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے نریندر مودی سے ہمیشہ امن کی بات کی۔ لیکن بھارت کشمیریوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے۔ نریندر مودی بھارت کے ہٹلر بننا چاہتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ بھارت پلوامہ جیسی دہشت گردی کرا کر الزام پاکستان پر لگائے گا۔ ہمارے لیے افغانستان امن عمل میں کردار ادا کرنا مشکل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ بدلنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت اور سیکیورٹی کونسل سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ سفارتی طریقے سے عالمی رائے بدلنے کی کوشش کریں گے۔

 

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ یہ رائے عامہ کی جنگ ہے اور ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں