وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

 

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات، پنجاب میں صنعتی شعبہ، زراعت اور سیاحت کے فروغ، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق بریفنگ، کاروباری طبقہ کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پنجاب میں صنعتی شعبہ، زراعت اور سیاحت کے فروغ، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس دوران کاروباری طبقے کودرپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔

 

وزیرِمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت شریک تھے۔ جبکہ اجلاس میں صوبائی وزیرِ صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اور چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود تھے۔

 

 

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کا فروغ اور کمزور طبقے کے تحفظ پرپوری توجہ دی گئی ہے۔ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے مشکل فیصلے کی۔ فیصلوں کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا اور ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے۔

 

تجارتی شعبہ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے تحفظات کا مکمل ادراک ہے۔ ٹیکس کے نظام پر کارری طبقے کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ کاروباری برادری سمیت تمام طبقے از خود معاشی ترقی کے عمل میں حصہ دار بنیں۔

 

وزیرِ اعظم نے چئیرمین ایف بی آر سمیت معاشی ٹیم کو مختلف کاروباری تنظیموں سے ملاقات کی ہدایت کی۔ انھوں نے تنظیموں کو معاشی و ٹیکس نظام میں اصلاحات سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو یہ باور کرایا جائے کہ ان اصلاحات کا مقصدملک کی اقتصادی ترقی ہے۔ ریونیو نظام کی بہتری اور کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں